سٹار فنچ معلومات اردو میں star finch information in urdu

0

Star finch
star finch

سٹار فنچ کی معلومات

سٹار فنچ کو ریڈ فیس فنچ، ریڈ ٹیل فنچ، ریڈ فیس گراس فنچ، ریڈ فیس فیئرٹیل اور روفی کاؤڈا فنچ بھی کہا جاتا ہے ۔ سٹار فنچ کا آبائی علاقہ شمالی آسٹریلیا اور شمالی کوئنز لینڈہے۔ سٹار فنچ ایک کلچ میں چار سے چھ انڈے دیتے ہیں۔ انڈوں سے تقریباََ چودہ سے سولہ دن بعد بچے نکل آتے ہیں۔ بچے ایک ماہ بعد سلف ہو کر کر گھونسلے سے باہر آجاتے ہیں۔ بچوں کا کلر چار ماہ تک سرمئی سا ہوتا ہے۔ چار ماہ بعد پہلا مولٹ کلیئر کر کے اِن کے کلر واضع ہونے لگتے ہیں اور آٹھ ماہ بعد اڈلٹ نظر آنے لگتے ہیں، اِن کی اوسط عمر سات سے آٹھ سال تک ہوتی ہے۔ کچھ پیئر تو اپنے بچے اچھے سے پال لیتے ہیں لیکن کچھ بچے نہیں پالتے اُن پیئر کے لیے آپ کو بنگلائیز فنچ رکھنا پڑتی ہیں۔سٹار فنچ کے چہرے اور دم کا رنگ سرخ ، جسم پر چھوٹے چھوٹے ستارہ نما سفید دبے اور باقی جسم ہلکے پیلے اور سبز ی مائیل رنگ کا ہوتا ہے۔ بریڈر کی ورکنگ کی وجہ سے اب کومن سٹار فنچ کی بہت سی میوٹیشن بن چکی ہیں۔ جن میں بلیو سٹار فنچ ،یلوباڈیڈ سٹار فنچ جسے لوٹینو سٹار فنچ بھی کہتے ہیں ، ییلو ہیڈڈ، پیسٹل، پیسٹل یلوہیڈ، سینامن، فون، ازابیل اور پائیڈ شامل ہیں۔ جنگلوں میں تو سٹار فنچ گھاس کے پتے اور اُس کے بیج، درختوں اور جھاڑیوں کے پتے، اور کیڑے مکوڑے وغیرہ کھاتے ہیں۔ گھروں میں ہم اسے سیڈ مکس ، گرین فوڈ، ایگ فوڈ کے ساتھ ساتھ میل ورم وغیرہ کھلا سکتے ہیں۔ 

 سٹار فنچ کا کاروبار

 آج کل گولڈین فنچ کا ٹرینڈ چلا ہوا ہے۔ ویسے تو گولڈین فنچ بھی خوبصورت پرندہ ہے ۔ لیکن بہت نازک ہے۔اگر آپ نے گولڈین کے ایک دو پیئر شوق کے لیے رکھنا ہیں تو اُس کے لیے آپ کو گولڈین کی بیماریوں اور اُن کے علاج کے بارے میں علم ہونا چاہیے اور گولڈین فنچ کے صرف دو پئیر رکھنے کے لیے دس بارہ ہزار کی میڈیسن بھی ساتھ لینا پڑے گی۔ جبکہ سٹار فنچ سخت جان پرندہ ہے اور اِن سے بریڈ لینا دوسری فنچوں کی نسبت آسان ہوتا ہے۔ اگر آپ کاروبار کے لحاظ سے دیکھیں تو اِس وقت کومن سٹار فنچ کی مارکیٹ میں قیمت بھی اچھی ہے۔

سٹار فنچ میں میل فی میل کی پہچان

سٹار فنچ کے بچے جب پانچ ،چھ ماہ سے زیادہ عمر کے ہوں تو ان میں میل فی میل کی پہچان کرنا آسان ہوتا ہے۔ میل کے چہرے پر سرخ یا اورنج کلر، سر کے اُوپر سے لے کر گردن تک پھیلا ہوا اور واضع طور پر نظر آتا ہے۔ میل گردن اٹھا کر پر پھلا کر سنگنگ کرتا ہے۔ جبکہ فی میل چوں چوں کرتی ہے میل کی طرح سنگنگ نہیں کرتی۔ فی میل کے چہرے پر سرخ کلر تھوڑا ہو گا۔اور جسم کا رنگ بھی میل کی نسبت مدم نظر آتا ہے۔ آپ آسانی سے میل اور فی میل پہچان سکتے ہیں۔ 

سٹار فنچ کے لیے نسٹنگ مٹیریل اور بوکس 

جنگلوں میں سٹار فنچ اپنا گھونسلہ گھنی جھاڑیوں کے اندر ،سوکھی گھاس اور پرندوں کے پروں سے بناتا ہے۔ گھونسلے کی شکل گول ہوتی ہے اور اُس میں داخلے کا چھوٹا سا راستہ ہوتا ہے۔ اِس کا گھونسلہ بنانے کے لیے پرندوں کی شاپ سے مونجھ کی گھا س لے چھ سے آٹھ انچ تک لمبا کاٹ کر استعمال کر سکتے ہیں ۔ یہ گھاس نہ ملے تو ناریل کے چھلکے کو کونٹ کر تنکا تنکا کر کے استعمال کر لیں ۔اِس کے علاوہ کسی کھیت وغیرہ سے گھاس لے کے اچھی طرح دھو کر خشک کر کے چھ سے آٹھ انچ تک کاٹ کر استعمال کر سکتے ہیں۔ گھونسلہ بنانے کے لیے چھ ضرب چھ کا بوکس لیں۔ بوکس کے اندر کوپکس پوڈر ڈال کر گھاس کو بوکس کے چاروں طرف رکھ کر گھونسلہ بنا دیں سٹار فنچ اپنا گھونسلہ دوسری فنچوں کی طرح زیادہ خوبصورت نہیں بناتی بلکہ تنکا تنکا کر کے رکھتی جاتی ہیں اور داخلے کا چھوٹا سا راستہ چھوڑتی ہیں۔ کوشش کریں خود اچھی طرح گھونسلے کی سیٹنگ کریں۔ باقی گھاس کیج کے اندر رکھ دیں تاکہ سٹار فنچ گھونسلے کی سیٹنگ اپنی مرضی سے کر سکیں۔ بوکس کو کیج کے اندر لگائیں تو سٹار فنچ بہتر محسوس کرتے ہیں۔ سٹار فنچ کے لیے کیج سائز کم از کم ڈھیڈ ضرب دو فٹ تک ہونا چاہیے ڈھیڈ ضرب تین فٹ ہو تو اور بھی بہتر ہے۔جنگلوں میں سٹار فنچ گھنی جھاڑیوں میں گھونسلہ بناتا ہے اور ہر وقت اِدھر اُدھر اُڑنا پسند کرتا ہے۔ اِس لیے کوشش کریں کیج میں تین چار سٹک لگائیں ۔ تاکہ یہ کیج میں بھی اچھے سے اُڑتا پھرے۔ جس کیج میں سٹار فنچ سے بریڈ لینی ہے ، پہلے پانچ ،چھ دن اُس کیج میں اِن کا پیئر چھوڑ دیں، جب فنچ کیج میں سیٹ ہو جائیں پھر بوکس لگائیں۔ یاد رہے بوکس آپ نے ایک سال کی عمر کے بعد ہی لگانا ہے اگر آپ ایک سال سے کم عمر کے پیئر سے بریڈ لیں گے تو سٹار فنچ انڈے انفرٹائیل دیں گے۔ جس سے اِن کی صحت بھی خراب ہو گی اور انفرٹائل انڈوں کا فائدہ بھی نہیں۔اِن کا کیج ایسی جگہ رکھیں جہاں صبح یا شام کی ٹھنڈی دھوپ ایک دو گھنٹے کے لیے اِن کو لگے۔ دھوپ لگنے سے سٹار فنچ کے کلر خوبصورت اور چمکدار ہوتے ہیں اور بریڈ بھی اچھی کرتے ہیں ۔ اگر دھوپ نہیں لگتی تو کوشش کریں اِن کے کیج میں سورج کی روشنی لازمی جاتی ہو۔ گرمیوں کی تیز دھوپ اور گرم ہوا سے اِن کو بچا کر رکھیں۔ اگر سٹار فنچ کو اِن ڈور کمرے میں رکھیں جہاں دھوپ یا سورج کی روشنی نہ لگے تو اِن کے کلر مدم ہونے لگتے ہیں۔ اور بریڈ بھی اچھے سے نہیں کرتے ۔ 

سٹار فنچ کے لیے سیڈ مکس

 سٹار فنچ دانہ بہت کم کھاتا ہے ۔ دانا تیار کرنے کے لیے باریک کنگنی ایک کلو، چینا یعنی موٹی کنگنی ایک کلو، لال باریک کنگنی ایک کلو، گول کنگنی ایک کلو، کنیری سیڈ ایک کلو اِن پانچوں دانوں کو مکس کر کے سٹار فنچ کو ہر موسم میں کھلا سکتے ہیں۔ سیڈ مکس اور پانی ہر وقت کیج میں موجود ہو یہ کیج سے ختم نہ ہونے دیں۔

سٹار فنچ کے لئے گرین فوڈ 

 فچوں کی تمام نسلوں میں سے سٹار فنچ سب سے زیادہ گرین فوڈ کھانا پسند کرتی ہے۔ گرین فوڈ میں آپ مورنگا کے پتے، پودینا کے پتے، لوسن کے پتے ، میتھی کے پتے، سلاد کے پتے، پالک کے پتے، نیم کے درختوں کے پتے کھلا سکتے ہیں۔ اِن پتوں کو پانی سے اچھی طرح دھونے کے بعد چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ کر صاف برتن میں ڈال کر کیج میں رکھیں۔آپ دو تین قسم کے پتے مکس کر کے بھی کھلا سکتے ہیں۔ اگر ثابت پتے رکھیں تو یہ کھاتے کم اور بوکس میں نیسٹنگ کے لیے زیادہ استعمال کرتے ہیں۔ اِن پتوں کے علاوہ مختلف قسم کی سبزیاں بھی سٹار فنچ کو کھلا سکتے ہیں ۔ لیکن سبزیاں کم ہی کھلائیں تو بہتر ہے ۔ کیونکہ سبزیاں اگر زیادہ دیر کیج میں پڑی رہیں تو سبزیوں کو فنگس بہت جلد لگتی ہے ۔ جن کو کھانے سے سٹار فنچ بیمار ہو سکتی ہے۔ اگر سبزیاں کھلانی ہی ہیں تو گرمیوں کے موسم میں کدو، ٹینڈے کش کر کے کھلا سکتے ہیں۔ اِس کے علاوہ چکندر یا گاجر کو کش کرکے الگ سے بھی کھلا سکتے ہیں اور ایگ فوڈ میں مکس کر کے بھی کھلا سکتے ہیں۔ گرین فوڈ میں سٹار فنچ کی سب سے پسندیدہ چیز سپراوٹ ہے۔ سٹار فنچ کے لیے ہمیشہ باریک دانوں کا سپراوٹ تیار کریں۔ سپراوٹ بنانے کے لیے ثابت سبز مونگ، باجرہ اور گندم اِن تینوں کو برابر مقدار میں لے کر سپراوٹ تیار کر کے سٹار فنچ کو کھلائیں۔

سٹار فنچ کے لیے کیلشیم 

 کیلشیم بلاک کو کونٹ کر پوڈر بنا لیں اُس میں سمندری جھاگ کو کر کسی چھوٹے برتن میں ڈال کر کیج میں ضرور رکھا کریں۔ اِس کے علاوہ سمندری جھاگ کا ٹکڑا بھی کیج میں لازمی رکھا کریں۔ ہو سکتے تو کیلشیم بلاک میں کٹل بون جسے سمندری جھاگ کہتے ہیں اُس کا پوڈر بنا کر اِس میں مکس کر دیا کریں۔ اور انڈوں کے چھلکوں کو پانی میں ابال کر دھوپ میں رکھ کر خشک کر کے چھکوں کو گرینڈ کر کے یا کونٹ کر پوڈر بنا کر اس میں مکس کر دیں۔اگر آپ چاہیں تو انڈوں کے چھلکے کا پوڈر، سمندری جھاگ، پیسا ہوا کالا نمک، اور مورنگا، کلونجی، سونف، اجوائین، میتھی بیج کا پوڈر یہ چاروں چیزیں برابر مقدار میں لے کر مکس کر کے کھلا سکتے ہیں۔

سٹار فنچ کے لیے ایگ فوڈ

 سٹار فنچ کے لیے سردیوں میں روزانہ اور گرمیوں کے موسم میں ہفتے میں دو دن ایگ فوڈ ضرور کھلایا کریں۔ اور بچوں والے پئیر کو روزانہ کھلایا کریں۔ایگ فوڈ بریڈنگ سیزن میں اِن کے بچوں کے لیے بہت ضروری ہے۔ ایگ فوڈ تیار کرنے کے لیے انڈے کودس منٹ تک اچھی طرح ابال کر کش کر کے باریک کر لیں۔ پھر رس یا ڈبل روٹی کو چورا کرکے اِس میں شامل کر دیں۔ اگر آپ گرین فوڈ الگ سے نہیں کھلا رہے تو ایگ فوڈ میں چکندر یا گاجر کو کش کر کے ملا سکتے ہیں۔ اگر کیلشم الگ سے نہیں کھلا رہے تو اِسی ایگ فوڈ میں سمندری جھاگ کا پوڈر اور مورنگا پوڈر چھڑک کر کھلا سکتے ہیں۔ یا رہے سوفٹ آپ نے اتنا دینا ہے جتنا فنچ پانچ ، چھ گھنٹے میں کھا کر ختم کر دیں ۔ زیادہ دینے سے اِس میں فنگس لگ سکتی ہے۔ اگر آپ چاہیں تو ابلے ہوئے چاول میں انڈہ مکس کر کے بھی کھلا سکتے ہیں۔ 

 سٹار فنچ کے انڈے فوسٹر کرنے کا طریقہ

سٹار فنچ اپنے گھونسلے میں زیادہ چھیڑ چھاڑ پسند نہیں کرتے اِس لیے جب یہ انڈے دینا سٹارٹ کریں تو اِن کو تنگ نہ کریں۔ عام طور پر سٹار فنچ چار سے چھ انڈے دیتی ہے۔ جب دوسرا یا تیسرا انڈہ دیں تو سٹار فنچ کے انڈے اٹھا کر بنگلائیز کے نیچے رکھتے جائیں اور جتنے انڈے سٹار فنچ سے اٹھائیں اُن کی جگہ اُتنے ہی خراب انڈے نشان لگا کر یا پھر بازار سے فنچ کے پلاسٹک کے ڈمی ایگ ملتے ہیں، وہ لے کر سٹار فنچ کے نیچے رکھتے جائیں ۔یا پھر بنگلائز کے جن انڈوں سے بچے نہیں نکلوانے ،اُن کو نشان لگا کر سٹار فنچ کے نیچے رکھتے جائیں۔ جب سٹار فنچ انڈے دے رہی ہوں تو اگر روزانہ انڈا اُٹھا کر اُن کا گھونسلہ خالی کر یں گے ،تو ایک دم سے اپنا گھونسلہ خالی دیکھ کر فنچ سڑس میں آجاتی ہیں انڈے دینا بند کر سکتی ہیں۔ اِس لیے خراب یا ڈمی ایگ یا بنگلائز کے وہ انڈے ،جن سے بچے نہیں نکلوانے وہ سٹار فنچ کے نیچے ضرور نیچے رکھا کریں۔ دس بارہ دن بعد سٹار فنچ کے نیچے سے سارے ڈمی انڈے اُٹھا لیا کریں۔ تاکہ سٹار فنچ دوبارہ انڈے دینا سٹارٹ کردیں۔ سٹار فنچ کے ایک پئیر کے انڈے فوسٹر کرنے کے لیے بنگلائز فنچ کے کم از کم تین اڈلٹ پئیر ساتھ رکھنا ضروری ہیں۔

 بریڈنگ ٹپس فارسٹار فنچ

سٹار فنچ سے ایک یا ڈھیڈ سال کی عمر کے بعد بریڈ لینا سٹارٹ کریں تو بہت اچھی بریڈ کرتے ہیں۔ اور پانچ سے چھ سال کی عمر تک بریڈ کرتے رہتے ہیں۔ سٹار فنچ کے بچے پچیس سے تیس دن بعد گھونسلے سے باہر آجاتے ہیں ۔ بچوں کو گھونسلے سے نکلنے کے بعد، بیس سے پچیس دن تک والدین کے ساتھ یا جن بنگالی فنچ نے بچے پالے ہوں اُن کے ساتھ رہنے دیں۔ تاکہ سٹار فنچ کھانا پینا اور نہانا وغیرہ سیکھ لیں۔ پھر بچوں کو کسی کھلے کیج، جس کی لمبائی کم از کم چار فٹ ہو، ایسے کیج میں چھوڑیں، تاکہ یہ اچھی طرح اُڑ سکیں۔ جس سے یہ صحت مند رہیں۔جب ایک سال بعد بریڈ کے قابل ہوں تو میل فی میل جوڑے بناکر کیج بائی کیج کر کے بریڈ لیں۔ سٹار فنچ کے لیے بہترین ٹمپریچر بیس سے تیس تک ہوتا ہے بہت زیادہ سردی سے اِن کو بچا کر رکھنا ہے۔ سردیوں میں ڈائرکٹ ٹھنڈی ہوا سے لازمی پچا کر رکھیں۔ کوشش کریں شیڈ کو پلاسٹک کاغذ سے ڈھانپ دیں ۔ گرمیوں کے موسم میں کوئی پنکھا یا ائر کولر لگا کر رکھیں۔ لیکن ائر کولر کی تیز اور ٹھنڈی ہوا ڈائرکٹ سٹار فنچ کو نہ لگے۔ اگر پرندے چھت پر رکھے ہیں تو گرمیوں کے موسم میں جس طرف سے دوپہر کی گرم ہوا اور تیز دھوپ آتی ہو اُس طرف کوئی گرین شیٹ یا کوئی کپڑا لگا دیں تاکہ پرندے گرم لو سے بچ سکیں اِن ناخنوں کا خیال رکھیں کیونکہ اِن کے ناخن بہت جلد بڑتے ہیں۔بعض دفع جن پئیر نے بچے دیے ہوں جب وہ گھونسلے سے اُڑتے ہیں تو بچے اَن ناخنوں کے ساتھ پھنس کر گھونسلے سے باہر گر جاتے ہیں۔جس کی وجہ سے اِن کے بچے ایکسپائر ہو سکتے ہیں۔اِن کے ناخن کسی بند کمرے میں یا بند شیڈ میں کاٹیں اگر کھلی جگہ ناخن کاٹیں گے تو یہ ہاتھ سے چھوٹ کر اُڑ سکتے ہیں۔ 

 پوسٹ پسند آئے تو دوستوں سے شیئر کریں


Tags

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)