کٹ تھراؤٹ فنچ مکمل معلومات cut-throat finch information in urdu

0

Cut-throat finch
Cut Throat Finch

Cut-throat finch information in urdu 

 کٹ تھراؤٹ فنچ

 کٹ تھراؤٹ فنچ افریقہ میں پانی کے قریب صحرائی علاقوں سنیگال، اور سعود ا فریقہ کے علاقوں میں پائی جانے والی فنچ ہے۔ کٹ تھراؤٹ فنچ جنگلوں میں براؤن کلر میں پائی جاتی ہیں جس کے میل کے گلے میں سرخ یا اورنج کلر کا ربن ہوتا ہے جو میل کٹ تھراؤٹ میں بچپن سے ہی واضع طور پر نظر آنے لگتا ہے۔ جبکہ فی میل کے گلے میں ربن نہیں ہوتا۔ جسے دیکھ کر آپ آسانی سے میل اور فی میل کی پہچان کر سکتے ہیں۔ بریڈرز کی ورکنگ کی وجہ سے اِن کی چار میوٹیشن زیادہ تر دیکھنے میں آئی ہیں۔ جن میں براؤن کے علاوہ اوپل یعنی پیسٹل کلر، فون کلر اور البائنو یعنی سفید کلر میں بھی عام دیکھنے کو ملتی ہیں۔ جنگلوں میں عام طور پر کٹ تھراؤٹ فنچ اپنا گھونسلہ خود تیار کرتے ہیں ۔ لیکن بعض دفعہ دیکھنے میں آیا ہے ،یہ دوسرے پرندوں یا چڑیوں کے بنائے ہوئے گھونسلوں پر قبضہ کر کے انڈے دیتے ہیں۔ انڈے دینے کے بعد یہ بہت ایگریسو ہو جاتے ہیں ،کسی دوسرے پرندے کو گھونسلے کے پاس نہیں آنے دیتے۔ انڈوں سے ہیچنگ کے تقریباََ چودہ پندرہ دن بعد بچے نکل آتے ہیں۔ تقریباََ پچیس دن تک بچے گھونسلے میں والدین سے فیڈ لیتے رہتے ہیں ۔ اور گھونسلے سے نکلنے کے بعد بھی بچے کم از کم بیس پچیس دن تک اپنے والدین کے ساتھ رہ کر کھانا پینا سیکھتے ہیں ۔ پھر خود کھانا پینا شروع کر دیتے ہیں۔ 

کیج سائز ، بوکس اور نیسٹنگ مٹیریل 

کٹ تھراؤٹ عام فنچ سے سائز میں تھوڑی بڑی فنچ ہے۔ اس لیے کیج کا سائز کم از کم ڈھیڈ ضرب دو فٹ یا ڈھیڈ ضرب تین فٹ تک ہونا چاہیے۔ کیج میں دو یا تین سٹک مضبوتی سے لگائیں ۔کٹ تھراؤٹ دس ماہ یا ایک سال کی عمر ہونے کے بعد بریڈ سٹارٹ کرتے ہیں ۔ اس لیے بوکس دس ماہ کی عمر کے بعد لگائیں تو بہتر ہے۔ بہتر یہی ہے آپ اِن کا بوکس کیج سے باہر لگائیں تاکہ آپ آسانی سے اِن کے انڈے فوسٹر کر سکیں یا پھر بچوں کو ہینڈ فیڈ کروا سکیں۔ نیسٹنگ کے لئے مونجھ کی گھاس استعمال کریں ۔ اگر یہ نہ ملے تو آپ کسی کھیت وغیرہ سے گھاس لے کر اسے دھو کر خشک کر کے استعمال کر سکتے ہیں۔ نیسٹنگ کرنے سے پہلے بوکس اور نیسٹنگ مٹیریل پر ساگوان اور وائرک کی سپرے کریں۔ اس کے بعد بوکس میں کوپکس پوڈر چھڑک کر نیسٹنگ کر دیا کریں۔ کٹ تھراؤٹ چھپ کر انڈے دینا پسند کرتے ہیں ۔اس لیے یہ اپنے گھونسلے کی نیسٹنگ اس طرح کرتے ہیں کہ گھونسلے میں جانے کا چھوٹا سا راستہ ہو۔ نیسٹنگ خود کرنے کے علاوہ کیج میں بھی نیسٹنگ مٹیریل لازمی رکھا کریں تاکہ یہ اپنی مرضی سے نیسٹنگ کر سکیں۔ کٹ تھراؤٹ فنچ ہو یا کسی بھی قسم کی فنچ ہو جب اپنے بوکس یا مٹکی میں نیسٹنگ مکمل کر لیں تو اُس وقت جو نیسٹنگ کیج میں بچ جائے اُسے نکال دیا کریں۔ ورنہ یہ اپنے انڈوں یا بچوں کے اُوپر نیسٹنگ کرنے لگ جاتی ہیں۔کٹ تھراؤٹ اپنے بچے خود بھی پال لیتے ہیں اور اِن کے انڈے بنگلائز کے نیچے فوسٹر کے بھی بچے پلوا سکتے ہیں۔ 

کٹ تھراؤٹ کے لیے سیڈ مکس

کٹ تھراؤٹ فنچ کی سیڈ تیار کرنے کے لیے چینا یعنی موٹی ایک کلو، دیسی یعنی باریک کنگنی ایک کلو، لال کنگنی ایک کلو، گول کنگنی ایک کلو، سوانک ایک کلو، کنیری سیڈ ایک کلو یہ چیزیں برابر مقدار میں لے کر مکس کر کے استعمال کریں ۔ مکس کرنے کے بعد سیڈ مکس کو ایک دن دھوپ ضرور لگوایا کریں تاکہ دانوں میں سسری اور کیڑے مکوڑے ختم ہو جائیں۔ اور نمی وغیرہ بھی نہ رہے تاکہ دانوں کو محفوظ کر کے ایک دو مہینے استعمال کیا جا سکے۔ 

کٹ تھراؤٹ کے لیے سوفٹ فوڈ

کٹ تھراؤٹ جنگلوں میں گھاس کے بیج اور کیڑے مکوڑے بڑے شوق سے کھاتے ہیں۔ اس لیے اچھی بریڈ لینے کے لیے اِن کو سیڈ مکس کے ساتھ ساتھ زندہ میل ورم، یا خشک میل ورم ضرور کھلایا کریں۔ اگر میل ورم نہیں مل رہے تو جھینگے کا پوڈر یا مچھلی کا پوڈر ضرور کھلایا کریں۔ اس کے علاوہ ایگ فوڈ بھی ہفتے میں دو سے تین دن ضرور دیا کریں اور بریڈنگ سیزن میں ایگ فوڈ روزانہ دیا کریں۔ہو سکے تو ایگ فوڈ کے اندر تھوڑا سا سمندری جھاگ کا پوڈر، تھوڑا سا مورنگا پوڈر، اور توڑا سا انڈوں کے چھلکے کا پوڈر بھی ملا دیا کریں۔ اگر زندہ میل ورم نہیں کھلا رہے تو اُن کا پوڈر بنا کر ایگ فوڈ میں مکس کر کے کھلایا کریں۔ اگر میل ورم بھی نہیں کھلا سکتے تو خشک جھینگے کا پوڈر لے کر سوفٹ فوڈ پر چھڑک کر کھلا دیا کریں۔ اِس کے علاوہ آپ گرین فوڈ الگ سے نہیں کھلا رہے تو ، گاجر یا چکندر کو کش کر کے اِس میں مکس کر سکتے ہیں۔ہفتے میں ایک یا دو دن ابلے ہوئے چاول بھی کھلا سکتے ہیں۔ جب پرندے آزاد ہوتے ہیں تو فصلوں وغیرہ سے گرین فوڈ بھی کھاتے رہتے ہیں اِس لیے ہفتے میں ایک دن پودینا کے پتے ایک دن لوسن کے پتے ایک دن میتھی کے پتے، سلاد کے پتے ،پالک کے پتے ، پودینا کے پتوں کو بھی چھوٹا چھوٹا کاٹ کر ضرور کھلایا کریں۔ 

کٹ تھراؤٹ کے لیے وٹامن اور کیلشیم

کیلشیم کو آپ سوفٹ فوڈ میں مکس کر کے بھی کھلا سکتے ہیں ۔ اس کے علاوہ کسی برتن میں ڈال کر کیج میں رکھ کر بھی کھلا سکتے ہیں۔کٹ ٹھراؤٹ فنچ جنگلوں میں زیادہ تر کیڑے مکوڑے کھاتے ہیں اِن کے لیے سب سے بہترین کیلشیم بنانے کا طریقہ بتانے لگا ہوں۔جس کے لیے آپ کو چاہیں خشک میل ورم، خشک چھینگے، خشک مچھلی، ان سب کو کونٹ کر باریک کر لیں۔پھر سمندری جھاگ کو کونٹ کر پوڈر بنا کر اس میں ملا دیں۔ اِس کے علاوہ انڈوں کے چھلکوں کو دھو کر خشک کر کے اُس کا بھی پوڈر بنا کر اس میں مکس کر دیں۔ اگر ہو سکے اِن تمام چیزوں کو اچھی طرح مکس کر کے کسی چھوٹے برتن میں ڈال کر کیج میں رکھا کریں۔ یہ تمام چیزیں کٹ تھراؤٹ فنچ کے لیے بہت مفید ہیں۔ اگر یہ چیزیں نہیں کھلا سکتے تو کم از کم اِن کے کیج میں چھوٹے برتن میں کیلشیم والی گریڈ ڈال کر ضرور رکھا کریں۔ اِس کے علاوہ کیلشیم بلاک اور سمندری جھاگ کا ٹکڑا بھی کیج میں لازمی رکھا کریں۔ 

کٹ تھراؤٹ کے لیے بریڈنگ ٹپس 

کٹ تھراؤٹ فنچ سے دس ماہ یا ایک سال کی عمر کے بعد بریڈ لیں تو بہت اچھی بریڈ کرتے ہیں۔ اِ ن کا بریڈنگ سیزن اکتوبر سے اپریل تک ہوتا ہے۔ کوشش کریں مئی ، جون ، جولائی سخت گرمی کے مہینوں میں بریڈ نا لیں۔ کٹ تھراؤٹ افریقہ کے صحرائی علاقوں کا پرندہ ہے ، جہاں یہ مٹی وغیرہ میں کھیلنا بہت پسند کرتا ہے۔ اِس لیے کوشش کریں ان کے کیج میں کسی کھلے برتن میں چکنی مٹی کا پوڈر یا کسی پنساری کی شاپ سے ملتانی مٹی یا گاچی کا پوڈر بنا کر اِن کے کیج میں لازمی رکھا کریں۔ اس مٹی میں کٹ تھراؤٹ کھیلیں گے بھی، اور اگر اِس مٹی کو کھا بھی لیں، تو نقصان نہیں ہو گا ۔ کٹ تھراؤٹ فنچ کے لئے دھوپ بہت ضروری ہے۔ اِن کا کیج ایسی جگہ رکھیں جہاں صبح یا شام کی ٹھنڈی دھوپ اِن کو لگے دھوپ لگنے سے اِن کے پر چمک دار اور خوبصورت رہتے ہیں ۔ اور بریڈ بھی اچھی کرتے ہیں۔ دسمبر ،جنوری کے سرد موسم میں کیج کو یا پرندوں کے شیڈ کو کسی پلاسٹک کاغذ سے ڈھانپ کر سرد ہوا سے بچا کر رکھیں ۔ اور گرمیوں کے موسم میں پنکھا یا کولر وغیرہ لگا کر رکھیں۔ اِن کے لئے بہترین ٹمپریچر چوبیس سے تیس تک ہوتا ہے۔ کوشش کریں کٹ تھراؤٹ کو دوسری فنچوں کے ساتھ کالونی میں پیئر بنا کر نا چھوڑیں ۔ کیونکہ کٹ تھراؤٹ دوسری فنچ مثلاََ زیبرا فنچ ، وغیرہ سے سائز میں بڑا پرندہ ہے۔ اور اکثر دوسری فنچوں کے گھونسلے میں گھس کر اُن کے انڈے پھنک کر خود انڈے دینا شروع کر دیتے ہیں۔ اور انڈے دینے کے بعد بہت اگریسو ہو جاتے ہیں، دوسری فنچوں کو مارتے رہتے ہیں۔ لڑائی زیادہ تو نہیں کرتے لیکن پھر بھی دوسری فنچوں کے گھونسلوں کے پاس بیٹھ جاتے ہیں اور اُن کو اپنے گھونسلوں میں نہیں جانے دیتے۔ اگر آپ کے پاس بہت بڑی کالونی ہے تو پھر آپ اِن کو دوسری بڑے سائز والی فنچوں کے ساتھ رکھ سکتے ہیں۔ جن میں جاوہ فنچ، ڈائمنڈ فنچ، لانگ ٹیل فنچ کے ساتھ رکھ سکتے ہیں۔ ورنہ اِن کو کیج بائی کیچ لگائیں تو زیادہ بہتر ہے۔ اکثر دیکھنے میں آیا ہے کہ کٹ تھراؤٹ کے بچے پانچ دس دن کے ہونے کے بعد ایکسپائر ہو جاتے ہیں۔ جب کٹ تھراؤٹ کے بچے ہوں تو اُس وقت اِن کے سوفٹ فوڈ کا خیال رکھا کریں۔ اُس وقت زندہ میل ورم یا ڈرائی یعنی خشک میل ورم لے کر اُن کا پوڈر بنا کر ایگ فوڈ میں مکس کر کے کھلایا کریں۔ یا پھر چھینگے کا پوڈر مل جائے تو آپ وہ بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ بچوں کو بوکس سے نکلے بیس پچیس دن ہو جائیں اور خود کھانا پینا شروع کر دیں تو ماں پاپ سے الگ کر دیا کریں۔ تاکہ کٹ تھراؤٹ دوبارہ بریڈنگ سٹارٹ کر دیں۔کٹ تھراؤٹ ایک کلچ میں پانچ سے چھ انڈے دیتے ہیں ۔ اِن کے انڈوں کا سائز عام فنچوں سے تھوڑا بڑا ہوتا اور اِن کے بچے دوسری فنچوں کے بچوں سے زیادہ فیڈ لیتے ہیں۔ اگر آپ نے اِن کے انڈے فوسٹر کرنا ہیں تو بنگلائز کے ایک پیئر کے نیچے زیادہ سے زیادہ تین انڈے فوسٹر کیا کریں تاکہ بنگلائز انڈوں کو اچھے سے ہیچ کر کے بچے نکالے اور بچوں کو آسانی سے فیڈنگ کروا سکیں۔ انڈے فوسٹر کرتے وقت ایک بات کا خاص خیال رکھا کریں ۔ جن بنگلائز کے نیچے انڈے فوسٹر کرنا ہیں اُن بنگلائز کی عمر سات آٹھ ماہ سے زیادہ ہو۔اور بنگلائز کے ایسے پیئر کے نیچے انڈے فوسٹر کریں جنہوں نے ایک ، دو کلچ سے زیادہ اپنے بچے نہ پالے ہوں۔ اگر بنگلائز کو اپنے بچے کی پہچان ہو جائے تو کسی دوسری قسم کے بچے کو فیڈ نہیں کرواتی۔ یعنی اگر کوئی پرانا بنگلائز کا پیئر ہے جو صرف اپنے بچے پالنے کا عادی ہو تو جب وہ اپنے گھونسلے میں کسی اور قسم کا بچہ یا کسی اور قسم کی آواز نکالنے والا بچہ دیکھیں گے تو اُسے فیڈ نہیں کروائیں گے۔ اِس لیے بہتر یہی ہے کٹ تھراؤٹ کے انڈے کسی نئے اڈلٹ بنگلائزپیئر کے نیچے فوسٹر کر کے بچے پلوایا کریں۔

پوسٹ پسند آئے تو دوستوں سے شیئر کریں



Tags

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)