بنگلائز سوسائٹی فنچ کی معلومات Banglais society finch information in urdu

0

Society banglais finch
Society finch

سوسائٹی فنچ

 سوسائٹی فنچ جنگلوں میں یا آبادیوں میں فطری طور پر نہیں پایا جاتا۔ ماہرین اِسے سفید دم والی مونیا جسے سٹرائیڈ فنچ بھی کہتے ہیں اُس کی کراس بریڈنگ کے نتیجے میں وجود میں آنے والی فنچ کہتے ہیں۔ بنیادی طور پر اِسے جاپان اور وسطی ایشیا کے آبی زارعی علاقوں میں دیکھا گیا۔اِس کی مقبولیت میں اُس وقت اضافہ ہوا جب اِسے 1860 میں یورپ کے چڑیا گھروں میں متعارف کرایا گیا۔ اِس کی سوریلی آواز اور خوبصورت رنگ کی وجہ سے لوگ اِسے بہت پسند کرنے لگے۔اور یہ ایک تجارتی پرندہ بن گیا۔سوسائٹی فنچ سات سے آٹھ مہینے کی عمر میں اڈلٹ ہو کر بریڈ شروع کرتے ہیں۔ اِن کی بریڈ بہت فاسٹ ہوتی ہے ایک کلج میں انڈے دینے کی ایوریج چار سے چھ تک ہوتی ہے ۔ بارہ سے پندرہ دن بعد انڈوں سے بچے نکل آتے ہیں۔ تیس سے پینتیس دن بعد بچے بڑے ہوکر گھونسلے سے باہر آ جاتے ہیں۔ گھونسلے سے نکلنے کے بعد بچوں کو کم از کم دس سے پندرہ دن تک اُن کے والدین کے ساتھ رہنے دیں۔ جب خود کھانا پینا شروع کر دیں تو الگ کر دیں۔ سوسائٹی فنچ مختلف رنگوں میں پائی جاتی ہے۔ جس میں کومن بنگلائز ، کومن پائیڈ ، مارکیڈ پائیڈ ،چوکلیٹ ،فون ، چسٹ نٹ ، ڈلیوٹ ، پیرلیس، پرل، کرسٹڈ ، فرلز ، البائنو ، کلیئر ونگ ، ریڈ اور موکا شامل ہیں۔

سوسائٹی فنچ کے لیے نیسٹنگ مٹیریل 

سوسائٹی فنچ کا گھونسلہ بنانے کے لئے کسی کھیت سے یا گراؤنڈ سے گھاس لے لیں۔ یا کسی برڈ شاپ سے مونجھ کی گھاس لے لیں۔ یا پھر ناریل کے چھلکے کو تنکا تنکا کر کے استعمال کر سکتے ہیں۔سوسائٹی فنچ مٹکی میں بھی اچھی بریڈ کرتی ہے۔ لیکن بوکس استعمال کریں تو زیادہ بہتر ہے۔ گول سوراخ والے بوکس سے بہتر ہے کٹے ہوئے سوراخ والا بوکس استعمال کریں۔ بوکس میں تھوڑا سا کوپکس پوڈر ڈال کر تھوڑا سا گھاس لمبائی کے رخ اور ٹھوڑی سی چوڑائی کے رکھ دیں۔اور نیسٹنگ کو گھونسلے کی شکل دے دیں۔ تھوڑا سانیسٹنگ مٹیریل کیج میں رکھ دیں تاکہ بنگلائز فنچ اپنی مرضی گھونسلے کی سیٹنگ کر سکیں۔ 

سوسائٹی فنچ کیج سائز

 سوسائٹی فنچ کے ایک پئیر کے لیے کیج کا سائز کم از کم ڈھیڈ بائی ڈھیڈ فٹ ہو نا چاہیے۔ ڈھیڈ بائی دو فٹ ہو تو زیادہ بہتر ہے۔ سٹک ہمیشہ لکڑی کی استعمال کریں۔ سٹک کی موٹائی انگلی سے زیادہ نہ ہو۔ ایک سٹک بوکس کے قریب لگائیں اور ایک تھوڑا نیچے کر کے لگائیں ۔ کوشش کریں سٹک دانے پانی کے برتن کے اُوپر نہ ہو۔ ورنہ اِن کی بیٹھیں دانے یا پانی میں گریں گی جن کو کھانے سے یہ بیمار ہو سکتے ہیں۔ پانی کا برتن ایسا ہو جس میں سوسائٹی فنچ پانی پی بھی سکیں اور آسانی سے نہا بھی سکیں۔ برتن کی گہرائی اتنی ہو کہ اِن کے بچے پانی میں ڈوب کر ایکسپائر نہ ہوں۔ کیج کی اور خاص کر کیج کی ٹرے کی صفائی ہفتے میں ایک بار ضرور کیا کریں۔ 

سوسائٹی فنچ میل فی میل کی پہچان

 سوسائٹی فنچ میں میل فی میل کی پہچان اُس وقت ہوتی ہے جب اِن کی عمر تین چار ماہ سے زیادہ ہو۔ بہت سے لوگوں کی کوشش ہوتی ہے سوسائٹی فنچ کے ایسے بچے خریدیں جو میل فی میل کنفرم ہوں۔میرا مشورہ ہے اگر آپ نے سوسائٹی فنچ یعنی بنگلائز فنچ رکھنا ہے تو دو ،تین یا چار ماہ کی عمر کے جتنے بچے آپ افورڈ کر سکتے ہیں لے لیں اور تین بائی تین یا تین بائی چار فٹ کی کالونیوں بنا کر دس سے پندرہ پیس چھوڑ دیں۔ میل فی میل کی ٹنشن نہ لیں۔ جب اِن کی عمر پانچ ماہ سے زیادہ ہو توایک کیج میں چار پانچ پیس چھوڑ دیں۔ جو نیچے سے پر پھلا کر گردن اُٹھا کر سیگنگ کرے گا یعنی گانا گائے گا وہ میل ہو گا۔ اِس کو رنگ پہنا کر یا کوئی نشانی الگ کر دیں۔ تاکہ آپ کو کنفرم ہو یہ میل ہے۔ یا پھر کسی کیج میں اڈلٹ بنگلائز فنچ کے دو پیس چھوڑ دیں دو تین دن بعد اُسی کیج میں ایک اور اڈلٹ پیس چھوڑ کر پانچ دس منٹ تک اُن کو دور سے دیکھیں۔ اگر پہلے سے موجود دونوں پیس میں سے کوئی میل ہوا تو گانا گا کر اُس کو اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کرے گا۔ جو سیگنگ نہ کرے وہ فی میل ہو گی۔ اگر میل زیادہ نکل آئیں یا فی میل زیادہ ہوں تو اُن کو آپ فوسٹر پیئر کے طور پر استعمال کر سکتے ہیں۔

سوسائٹی فنچ بنگلائز فنچ کے لیے دانہ

سوسائٹی فنچ کی سیڈ وہی ہے جو آپ زیبرا فنچ یا دوسری قسم کی فنچ کو کھلاتے ہیں۔ فنچ کے لیے دانہ الگ الگ خرید کر خود تیار کریں تو بہتر ہے۔ سیڈ مکس تیار کے لیے آپ کو چاہیے ایک کلو چینا، ایک کلو پیلی باریک کنگنی،ایک کلو لال باریک کنگنی، آدھا کلو کنیری سیڈ یہ چاروں چیزیں سوسائٹی فنچ کو ہر موسم میں کھلا سکتے ہیں۔ اِس کے علاوہ گرمیوں کے موسم میں چار کلو دانے میں ایک پاؤ خسخاس بھی اِس میں شامل کر سکتے ہیں۔ سردیوں کے موسم میں ایک پاؤ سفید یا کالے تل اِس میں ملا سکتے ہیں۔ 

بنگلائز فنچ کے لیے کیلشیم

 بنگلائز یعنی سوسائٹی فنچ کے لیے کیلشیم تیار کرنے کا سستا طریقہ یہ ہے کہ بازار سے کیلشیم بلاک لے کر اُسے کونٹ کر باریک پوڈر بنا لیں۔ اور کٹل فش بون یعنی سمندری جھاگ کا پوڈر بنا کر اس میں مکس کر دیں۔ اِس کے علاوہ کسی برگر شوارمے والی شاپ سے انڈوں کے چھلکے لے کر پانی میں ابال کر صاف کرکے خشک کر لیں اور کونٹ کر پوڈر بنا لیں۔ تھوڑا سا پسا ہوا کالا نمک بھی اس میں شامل کر دیں۔اِن تمام چیزوں کو کسی چھوٹے برتن میں ڈال کر کیج میں رکھ دیں ۔ اِس کے علاوہ آپ سمندی جھینگے کا پوڈر بنا کر سوسائٹی فنچ کو کھلا سکتے ہیں۔ اور میل ورم بھی کھلا سکتے ہیں۔

بنگلائز فنچ کے لیے سوفٹ فوڈ

بنگلائز فنچ کے لیے ایگ فوڈ۔،سوفٹ فوڈ ، اور گرین فوڈ بھی بہت ضروری ہے۔ ایگ فوڈ بنانے کے لیے انڈے کو اچھی طرح ابال کر کش کر لیں۔ خالی انڈہ بھی کھلا سکتے ہیں اور اُس میں ۔ رس کا باریک چورا کر کے اِن دونوں چیزوں کو مکس کر کے بھی کھلا سکتے ہیں۔اس کے علاوہ اس میں چوکندر یا گاجر کو کش کر کے شامل کر سکتے ہیں۔ سلاد کے پتے یا بند گھوبھی وغیرہ کو باریک کاٹ کر ڈال سکتے ہیں۔ بہتر تو یہی ہے آپ سمندری جھاگ انڈوں کے چھلکے اور دوسرے کیلشیم کو الگ سے کھلائیں اگر الگ سے نہیں کھلا رہے تو ایگ فوڈپر تھوڑا سا چھرک کر کھلا سکتے ہیں۔ ایک پیئر کو ایگ فوڈ کا ایک چمچ کافی ہے۔ گرمیوں میں ایک دن کے وقفے سے اور سردیوں میں روزانہ یہ ایگ فوڈ بنگلائیز فنچ کو کھلایا کریں۔ گرین فوڈ میں آپ پودینا کے پتے،میتھی کے پتے، لوسن کے پتے، پالک کے پتے، سلاد کے پتے۔اور بند گھوبھی کے پتے، گرمیوں میں دھنیا کے پتے بھی کھلا سکتے ہیں۔ اِس کے علاوہ کھیا توری، گاجر ،چوکندر ،کدو، ٹینڈے ،وغیرہ بھی کش کر کے کھلا سکتے ہیں۔ پتوں کو باریک کاٹ لیں،گاجر یا چوکندر، کدو ،وغیرہ کو کش کر لیں۔ دو ،تین سبزیاں مکس کر بھی کھلا سکتے ہیں اور الگ الگ بھی کھلا سکتے ہیں۔گرین فوڈ کے علاوہ آپ مونگ کی دال ، یا پھر مونگ کی دال کا سپراؤٹ بنا کر بھی کھلا سکتے ہیں۔

 بنگلائز فنچ بریڈنگ ٹپس

سوسائٹی فنچ کے پیئرز کو الگ الگ رکھ کر بریڈ لینا چاہیے۔ اگر اِن کو زیبرا فنچ کی طرح کالونی بنا کر رکھیں۔ اور بریڈ لینے کے لیے مٹکیاں یا بوکس لگا کر دیں تو یہ نیسٹنگ تو تمام بوکس میں کریں گے۔لیکن ایک ہی بوکس میں بہت سی مادیوں اکھٹے انڈے دے دیں گی۔ خاص کر رات کو تمام سوسائٹی فنچ ایک ایک بوکس میں دس ، بارہ اکھٹی گھس کر سونے کی کوشش کرتی ہیں۔ جس کی وجہ سے انڈے ٹھیک سے ہیچ نہیں ہوتے یا انڈے خراب ہو جاتے ہیں۔ اگر آپ نے سوسائٹی فنچ یعنی بنگلائز سے اچھی بریڈ لینا ہے تو آپ ایک میل کے ساتھ دو فی میل لگا کر ایک کلج میں زیادہ بچے حاصل کر سکتے ہیں۔ سوسائٹی فنچ کے سات سے آٹھ مہینوں سے کم عمر بچوں سے بریڈ نہ لیں ۔ کم عمری میں بریڈ کرنے کی وجہ سے فی میل ایگ بائنڈنگ کا شکار ہو کر اکسپائر ہو سکتی ہے۔ یا پھر فی میل چھوٹی عمر کے نر کے ساتھ جوڑا بنا کر انڈے انفرٹائیل دینا شروع کر دیتی ہیں۔

سوسائٹی فنچ  کے انڈوں اور بچوں کو فوسٹر کرنے کا طریقہ 

زیادہ تر لوگ سوسائٹی فنچ کو مہنگی نسل کی فنچز مثلاََ گولڈین فنچ، سٹار فنچ ، اوول فنچ اور ڈائمنڈ فنچ ،لانگ ٹیل فنچ کے انڈے ہیچ کروا کر بچے پلوانے کے لیے رکھتے ہیں۔دیکھنے میں آیا ہے کہ بنگائز یعنی سو سائٹی فنچ کے دو اڈلٹ میل انڈوں کو ہیچ کر کے بچوں کو بہتر طریقے سے پالتے ہیں۔ اگر آپ میل اور فی میل کے جوڑے کے نیچے انڈوں کو ہیچ کروائیں تو جوڑا اپنے انڈے بھی دے گا اور جو آپ نے انڈے فوسٹر کیے ہوں گے وہ بھی اِن کے نیچے ہوں گے آپ کو پتا نہیں چلے گا کون سا انڈہ فوسڑ کیا ہواہے اور کون سا اِن کا اپنا ہے۔ اِس لیے انڈے فوسٹر کرنے سے پہلے اندوں پر نشان لگا کر رکھیں۔ کچھ لوگ دو فی میل کے ساتھ ایک نر لگا کر سات آٹھ انڈے ہیچ کروا کر بچے پلواتے ہیں اور کچھ دو میل اور ایک فی میل لگا کر بھی زیادہ بچے پلوا لیتے ہیں۔ یہ ڈپنڈ کرتا ہے آپ نے ایک کلچ میں کتنے انڈے فوسٹر کر کے بچے پلوانا ہیں۔ انڈے فوسٹر کرتے وقت آپ نے ایسے ہی کسی پیئر کے انڈے اُٹھا کر اِن کے نیچے نہیں رکھنے۔ ہو سکتا ہے سوسائٹی فنچ انڈے ہیچ ہی نہ کریں اور انڈے خراب ہو جائیں۔ جن پئیر سے انڈے فوسڑ کروانے ہیں اُن کی عمر آٹھ ماہ سے زیادہ ہو۔ اگر آپ نے پہلی دفعہ کسی پیئر سے انڈے فوسٹر کروانے ہیں تو پہلے اُن کے نیچے کوئی ڈمی ایگ رکھیں یا کسی پیئر کے خراب انڈے اِن کے نیچے رکھیں جب آپ دیکھیں سوسائٹی فنچ انڈوں پر بیٹھ رہے ہیں انڈوں کو سیکنے لگ پڑے ہیں۔ تب خراب انڈے اُٹھا کر جو انڈے ہیچ کروانے ہیں وہ رکھیں۔ 

سوسائٹی فنچ کی سردی گرمی میں حفاظت

دوسری نسل کی فنچوں کی نسبت سوسائٹی فنچ کم بیمار ہوتی ہیں۔سوسائٹی فنچ سردیوں میں ٹھنڈی ہوا لگنے یا سردیوں میں شام کے وقت نہانے کی وجہ سے ساری رات گیلے رہتے ہیں اور سردی لگنے کی وجہ سے ایکسپائر ہو جاتے ہیں۔ سردیوں میں اِن کو نزلہ زکام اور سانس کی بیماری لگ سکتی ہے۔آپ کو چاہیے سردیوں میں رات کو کیج سے پانی نکال دیں اور صببح تازہ پانی کیج میں رکھ دیا کریں۔ رات کو شیڈ کو یا کیج کو موٹے کپڑے یا پلاسٹک کاغذ سے ڈھانپ کر رکھیں۔ ہو سکے تو سردیوں کے موسم میں شیڈ کے اندر بجلی یا گیس ہیٹر لگا کر ٹمپریچر کنٹرول کریں۔ گیس کا ہیٹر اپنی نگرانی میں لگائیں اگر گیس لیک ہو کر شیڈ میں پھیل گئی تو تمام پرندے ایکسپائر ہو جائیں گے۔ سخت سردی میں اِن کو جوشاندہ والا پانی بنا کر اُس کا ایک چمچ اِن کے پینے کے پانی میں مکس کر دیا کریں۔ گرمیوں میں ایکڑولائٹ یا ORS نمکول والا پانی پلایا کریں۔ گرمیوں کے موسم میں شیڈ کے ایک طرف ائر کولر لگائیں اور دوسری طرف کوئی کھڑکی یا ایگزاسٹ فین ہو جس سے ہوا باہر چلی جائے۔ کوشش کریں ائیرکولر کی ٹھنڈی ہوا سیدی فنچ کو نہ پڑے۔ بارشوں کے موسم میں ائیر کولر کا صرف پنگھا چلایا کریں پانی والی موٹر بند رکھا کریں تاکہ ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ نہ ہو ۔ ہوا میں نمی کا تناسب کم یا زیادہ ہونے کی وجہ سے انڈوں کے اندر بچے ڈیڈ اِن شل ہو جاتے ہیں۔ کیج ایسی جگہ ہو جہاں گھر والوں کا آنا جانا کم سے کم ہو۔ کوئی کتا، بلی، چوہا،چھپکلی اِن کو تنگ نہ کرے۔ کیج کے پایوں پر یا شیڈ کی دیواروں کے ساتھ کوپکس پوڈر کا چھڑکاؤ کیا کریں۔ تاکہ کیڑے مکوڑے اِن کی مٹکی یا بوکس پر حملہ نہ کریں۔ پانی صاف اور تازہ دیا کریں کوشش کریں دن میں دو بار پانی تبدیل کیا کریں۔ دانہ صاف ستھرا ہو۔ اور کیج کی صفائی بھی ہفتے میں ایک سے دو بار ضرور کیا کریں۔ سوسائٹی فنچ اڈلٹ ہونے سے پہلے یا پھر موسم کی تبدیلی ہونے پر مولٹنگ پر آ جاتے ہیں یعنی اپنے پر اور دم جھاڑنے لگتے ہیں۔ اُس وقت وٹامن اور خوراک کا خاص خیال رکھا کریں۔اِن کے پر ایک دو ہفتے بعد واپس آ جاتے ہیں۔ اِن کے جسموں پر ریڈ مائٹس پڑ جاتے ہیں۔ جن کی وجہ سے یہ اپنے پروں میں خارش کرتے رہتے ہیں ۔ کھانا پینا کم کر دیتے ہیں اور کمزور ہو کر بیمار ہو جاتے ہیں۔ مائٹس کے خاتمے کے لیے کیج کی صفائی رکھا کریں اور اگلی بریڈ لینے سے پہلے نسٹنگ تبدیل کر دیا کریں۔ اور پرندوں کو پکڑ کر منہ اور آنکھیں بچا کر کوپکس پوڈر یا Scat یا  آئروجن اِن کے پروں کے نیچے لگا دیا کریں۔ دوسرا اِن میں کنکر کی بیماری آ سکتی ہے۔ یعنی اِن کے منہ اور گلے میں چھالے یا دانے بن جاتے ہیں۔ جس کے لئے رونیویٹ ہر دو مہینے بعد استعمال کروایا کریں۔ استعمال کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ ایک لیٹر پانی میں ایک گرام یعنی چمچ کا چوتھا حصہ رونیویٹ ڈال کر پانی کو اچھی طرح مکس کر کے تمام پیئر کو مسلسل تین دن تک رونیویٹ والا پانی استعمال کروائیں

پوسٹ پسند آئے تو دوستوں سے شیئر کریں

Tags

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)